0

بھارتی نژاد امریکی شہری نے غیرقانونی طور پر روس کو ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے، امریکا

امریکا کا کہنا ہے کہ بھارتی نژاد امریکی شہری نے روس کو غیرقانونی طور پر ساز و سامان فراہم کیا۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 57 سالہ بھارتی نژاد امریکی شہری سنجے کوشک نے روس کو فوجی ایپلیکیشنز کے ذریعے ایوی ایشن پارٹس فراہم کیے۔ دہری شہریت رکھنے والے سنجے کوشک نے ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کا مزید کہنا ہے کہ سنجے کوشک کو بھارت سے آنے پر 17 اکتوبر کو میامی میں گرفتار کیا گیا۔ فرد جرم عائد ہونے پر کوشک پر20 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سنجے کوشک نئی دہلی میں قائم ائیرچارٹرکمپنی آرزو ایوی ایشن کا منیجنگ پارٹنر ہے۔اس سے قبل بھی امریکا نے بھارتی کمپنیوں پر غیر قانونی سامان فراہم کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ رواں ماہ میں امریکا نے روس کو جنگی سازو سامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ بھارتی شہریوں کی بے لگام غیر قانونی سرگرمیوں پر مودی سرکار کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں