0

اسرائیل کی تباہ کن بمباری ، بیروت دھوئیں میں ڈوب گیا

بیروت : اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری تصادم کے دوران جنوبی لبنان میں بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر رات کے وقت پرتشدد دھماکے ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق نے آج کل شام نواحی علاقوں میں 14 سے زائد اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے، حملوں میں لبنانی یونیورسٹی کے آس پاس کے علاقوں برج البراجنہ، حارہ حریک اور الحدث کو نشانہ بنایا گیا، حملوں کے بعد علاقےسیاہ دھوئیں میں ڈوب گئے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ دارالحکومت بیروت کے آسمان پر اب بھی دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ’اویچائی ادرعی‘ نے لبنان کے تین علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے وہاں کےرہائشیوں کو علاقہ فوری طورپر خالی کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے تین علاقوں پر پمفلٹس گرائےگئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں سے فوری طورپر نکل جائیں کیونکہ اسرائیلی فوج بمباری کرنے والی ہے۔الضاحیہ کے علاقے کو کئی چھاپوں کا نشانہ بنایا گیا، ان میں سے ایک حملے میں بیروت ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقے کو نشانہ بنایا گیا ، یہ ایئرپورٹ لبنان کا بیرونی دنیا سے رابطے کا واحد ذریعہ ہے تاہم مرکزی ہوائی اڈے کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں