صدارتی الیکشن میں فاتح امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے مخالف امیدوار کملا ہیرس کو شکست دی جب کہ اُن کے پاپولرز ووٹس بھی کملا ہیرس سے زیادہ ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 کروڑ پاپولر ووٹس حاصل کیے جب کہ کملا ہیرس کو ساڑھے 6 کروڑ پاپولرز ووٹس ملے۔یاد رہے کہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ پاپولر ووٹس میں شکست کھا گئے تھے تاہم الیکٹورل ووٹوں کی بنیاد پر صدر منتخب بن گئے تھے۔ ہیلری کلنٹن کو 6 کروڑ 58 لاکھ پاپولرز ووٹ ملے تھے لیکن الیکٹورل ووٹ 227 تھے۔اس سے اگلے انتخاب میں یعنی 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 232 الیکٹورل ووٹ ملے تھے جب کہ کامیاب امیدوار جوبائیڈن کو 306 الیکٹورل ووٹ ملے تھے۔اُس وقت جوبائیڈن کو 8 کروڑ 12 لاکھ اور ٹرمپ کو 7 کروڑ 42 لاکھ پاپولرز ووٹ ملے تھے۔
0