0

کینیڈا؛ بھارت کیساتھ سفارتی تناؤ پر دیوالی کی تقریبات منسوخ

کینیڈا کے اپوزیشن لیڈر پیئر پوئیلیور نے پارلیمنٹ ہل میں ہونے والی دیوالی کی سالانہ تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ ہل میں ہونے والی دیوالی کی تقریبات ہر سال اوورسیز فرینڈز آف انڈیا کینیڈا (OFIC) کیا کرتی تھی۔تنظیم کے صدر شیو بھاسکر نے منسوخی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔پروگرام آرگنائزر نے کینیڈا کے اپوزیشن لیڈر کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ سیاستدانوں کا اس طرح کے ایک اہم ثقافتی پروگرام کو روکنا واضح پیغام ہے کہ بھارتیوں کو کینیڈا کا شہری نہیں بلکہ غیر مقامی تصور کیا جاسکتا ہے۔کینیڈا کی اپوزیشن کی جانب سے یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے ہیں۔خالصتان رہنما ردیپ سنگھ نجر جن کے پاس کینیڈا کی شہریت بھی تھی کو گزشتہ برس جون میں پُراسرار انداز میں قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ قتل بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے کروایا تھا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے قتل کی تحقیقات اور شواہد ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے رکھے تھے اور اس میں ملوث بھارتی سفارت کو ملک بدر کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں