ممبئی: بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اسٹار جونی لیور نے کہا ہے کہ دبنگ اسٹار سلمان خان اپنے کام کی ٹینشن نہیں لیتے بلکہ بےفکر ہوکر کام کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین اسٹار جونی لیور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں 90 کی دہائی کی فلموں میں بالی ووڈ اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے پر بات کی۔جونی لیور نے مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم ‘کرن ارجن’ کی شوٹنگ کا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘کرن ارجن’ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سین کرتے ہوئے سلمان خان پہلے ہی ٹیک میں پرفیکٹ سین کرلیتے تھے جبکہ شاہ رخ خان ایکشن سین کرنے میں کمزور تھے جس کی وجہ سے سلمان خان کو بھی بار بار ری ٹیک کرنا پڑتا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ایکشن سین میں کمزور ہونے کی وجہ سے سلمان خان اکثر مذاق میں شاہ رخ خان کو تنگ بھی کرتے تھے لیکن میں یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ اس آدمی (شاہ رخ خان) نے محنت کرکے خود کو اسٹار بنایا ہے، وہ اب ہر سین کرنے میں ماہر ہیں۔کامیڈین اسٹار نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ موڈی ہیں، عظیم کردار کے مالک ہیں، کام کی زیادہ ٹیشن نہیں لیتے، بےفکر رہتے ہیں اور اپنی دنیا میں مصروف رہتے ہیں جبکہ شاہ رخ خان اپنے کام کو لے کر سنجیدہ ہیں اور وہ شوٹنگ سے پہلے اپنے کردار کی مکمل تفصیلات جانتے ہیں۔
0