غزہ،بیروت : اسرائیلی فوج کی کا جانب سےغزہ میں فلسطینیوں کی بربریت تھم نہ سکی، 24 گھنٹوں میں مزید 74 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز کی جانب سے جبالیہ، نصیرات کیمپ ، خان یونس اور رفاہ میں میں ٹینکوں کی شیلنگ کی گئی ،نصیرات میں سکول کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 11 ماہ کے بچے سمیت 17 فلسطینی شہید جبکہ 32 زخمی ہوئے ۔دو ہفتوں میں 770 فلسطینی شہید ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے، صیہونی بربریت میں 42 ہزار 847 فلسطینی شہید،1لاکھ 544 افراد زخمی ہوچکے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی حملوں میں تیزی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے شہریوں کا تحفظ اور امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد قطر پہنچ گئے، انٹونی بلنکن اور قطر کے امیر کے درمیان غزہ جنگ بندی کے اقدامات یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی بیروت کے جنوبی مضافات میں بمباری سے 60 سے زائد شہری شہید ہوگئے۔لبنان میں اسرائیلی فضائیہ نے جارحیت کی تاریخ رقم کر دی، لبنان میں شہدا کی مجموعی تعداد 2ہزار 546ہو گئی، 11ہزار 862 افراد زخمی ہوگئے۔حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل میں پچیس راکٹ داغ دیئے۔
0