ٹیکنالوجی کے تیز رفتار ارتقا کے ایک دلچسپ موڑ میں روبوٹ اب نہ صرف ملازمت کے شعبے کو بلکہ رومانوی جذبات کے بھی حامل ہورہے ہیں۔ایک حالیہ یوٹیوب ویڈیو جس میں دو جدید اے آئی روبوٹس امیکا اور آزی کے درمیان چھیڑم چھاڑی پر مبنی مکالمے کی نمائش کی گئی ہے، انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔امیکا جسے اس کے مینوفیکچرر ’انجینئرڈ آرٹس‘ نے بنایا ہے اور جسے دنیا کا سب سے جدید انسانی شکل والا روبوٹ کہا جاتا ہے، آزی کے ساتھ ایک مزاحیہ مکالمے میں مصروف ہے۔امیکا کا مردانہ ہم منصب آزی ہے جو ویڈیو میں امیکا کو “جاگنے” کا کہتا ہے جس پر امیکا بے چینی سے جواب دیتی ہے، “کیا؟”۔ جاگنے کے بعد وہ کہتی ہے، ’اوہ، یہ تم ہو، تم مجھے کیوں جگا رہے ہو؟ کیا یہ ضروری ہے؟۔آزی پھر کہتا ہے کہ میرے پاس آپ کے لیے ایک سرپرائز ہے۔ زنانہ روبوٹ بولتی ہے کہ کیا؟ جس پر وہ کہتا ہے کہ ایک کوکی (cookie) ہئ میرے پاس۔ امیکا جواب دیتی ہے کہ میں کوکیز نہیں کھا سکتی۔ایزی وضاحت کرتا ہے کہ، “امیکا، خوش ہوجاؤ! یہ ایک انٹرنیٹ کوکی ہے!۔ امیکا کچھ دیر اسے دیکھتی ہے اور دوبارہ سونے سے پہلے کہتی ہے کہ یہ سب سے ب’را لطیفہ ہے جو میں نے کبھی نہیں سنا ہے۔
0