0

ٹائم میگزین کا سرورق، اے آئی کی 100 بااثر شخصیات میں انیل کپور بھی شامل

نیویارک: معروف امریکی میگزین ٹائم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کوششیں کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کا نام بھی شامل ہے۔ٹائم میگزین نے گزشتہ سال کی طرح، اس سال بھی ‘اینٹی اے آئی کی 100 بااثر شخصیات’ کی فہرست جاری کردی ہے جس میں دُنیا بھر سے اُن افراد کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے کوشش کی ہے۔امریکی میگزین کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں میٹا کے مالک مارک زکربرگ اور گوگل کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) سندر پچائی سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مختلف سرکاری اداروں کے سربراہ بھی شامل ہیں۔فہرست میں جہاں اوپن چیٹ اے آئی کے بانی سمیت اسی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران کو شامل کیا گیا ہے تو وہیں ٹائم میگزین کی اس فہرست میں دنیا بھر کے ٹیکنالوجی اداروں کے ملازمین اور سربراہان بھی شامل ہیں۔“ٹائم 100 اے آئی” کی فہرست میں بالی ووڈ کے سُپر اسٹار انیل کپور کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اسی فہرست میں ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن بھی شامل ہیں۔ٹائم میگزین نے انیل کپور اور اسکارلیٹ جانسن کو اے آئی کے غلط استعمال کے لیے قانونی جنگ لڑنے کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور نے اے آئی کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے تحفظ مانگا تھا۔انیل کپور کا کہنا تھا کہ اُن کی اجازت کے بغیر اُن کا نام، تصاویر، ویڈیوز اور آواز کسی بھی اے آئی پلیٹ فارم پر استعمال نہ کی جائے، اس کیس میں عدالت نے اداکار کے حق میں بھی فیصلہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں