0

پیرس پیرالمپکس: حیدرعلی نے ڈسک تھرو میں برانز میڈل جیت لیا

لاہور: پیرس میں جاری پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کے حیدر علی نے ڈسک تھرو میں برانز میڈل جیت لیا جب کہ ازبکستان کے ایتھلیٹ نے چھپن اعشاریہ صفر تین میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل پایا۔پاکستان کے حیدرعلی نے آخری کوشش میں باون اعشاریہ چون میٹر دور ڈسک پھینکی تھی، پہلی تھرو ان کی باون عشاریہ اٹھآئیس میٹر رہی تھی، دوسری، تیسری، چوتھی اور پانچویں کوشش فاؤل قرار دی گئی۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نے ایف سینتیس کیٹگری کے ڈسکس تھرو ایونٹ میں یہ میڈل اپنےنام کیا ہے۔ حیدر علی نے ٹوکیو گیمز میں ڈسکس تھرو ایونٹ میں باون عشاریہ چھبیس میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔حیدر علی نے دوہزار آٹھ بیجنگ گیمز کے لانگ جمپ ایونٹ میں سلور میڈل لیا، دوہزار سولہ ریو پیرالمپکس گیمز میں برانز میڈل پایا تھا۔ یہ ان کا پیرالمپکس گیمز میں مجموعی طورپر چوتھا میڈل ہے۔حیدر علی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس میں سلور میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں، ایشین پیراگیمز میں چار گولڈ میڈل کےساتھ دو برانز میڈلز بھی ان کے نام کے آگے درج ہیں۔ وہ اس سے پہلے پاکستان کے لیے مجموعی طورپر پانچ گولڈ، دوسلور اور تین برانز میڈل لے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں