0

انڈونیشیا میں انتخابی قوانین کیخلاف مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا

جکارتا: انڈونیشیا میں متعارف کرائے گئے نئے انتخابی قوانین کے خلاف ملک بھر میں ایک ہفتے سے جاری احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کرلی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی قوانین میں ترامیم کو صدر جوکو ویدودو کے بیٹے کو مقامی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ دلوانے کی سوچی سمجھی سازش قرار دیدیا۔اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر انڈونیشیا میں انتخابی قوانین میں مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عوام نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا جس کے باعث کورم پورا نہ ہوسکا اور ترمیم پر بحث نہ ہوسکی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتخابی قوانین میں ترمیم کا مقصد صدر جوکو ویدودو کے بیٹے کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دینا ہے۔ادھر حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے جگہ جگہ پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا اور اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے مظاہروں کے باعث دارالحکومت سمیت متعدد بڑے شہروں میں نظام زندگی عملاً معطل ہوکر رہ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں