واشنگٹن: ایک حالیہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس جنگلی حیاتیات میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔نیچر کمیونیکیشن جریدے میں محققین نے رپورٹ کیا ہے کہ چھ عام جنگلی جانوروں میں کورونا وائرس کا پتہ چلا ہے جن میں ہرن چوہوں، اوپوسم، ریکون، جنگلی سور، خرگوش اور سرخ چمگادڑ شامل ہیں۔مزید یہ کہ اینٹی باڈیز جو کہ کورونا وائرس کی نشاندہی کرتی ہیں, پانچ جانوروں کی انواع میں پائی گئیں جس کی شرح نمائش 40% سے 60% تک ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ کوویڈ وائرس کا سب سے زیادہ خطرہ پیدل سفر کے راستوں اور زیادہ ٹریفک والے عوامی علاقوں کے قریب جانوروں میں پایا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ وائرس انسانوں سے جنگلی حیات میں منتقل ہوا ہے۔
0