ممبئی: بھارت کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم ‘ویر’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی معروف اداکارہ زرین خان نے کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم ‘ویر’ کی ریلیز کے بعد میری زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی، بےشک! یہ ایک بڑی فلم تھی لیکن میں اس فلم کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں آگئی تھی۔زرین خان نے کہا کہ کیریئر کے شروعات میں مجھے بہت خوشی ہوتی تھی کہ لوگ میرا موازنہ کترینہ کیف سے کررہے ہیں کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہیں لیکن بعد میں چیزیں میری سوچ کے برعکس ہونے لگیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کو جانتی تھی، پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کے صرف نام معلوم تھے، اُنہیں اُن کے چہروں سے نہیں جانتی تھی، اسی وجہ سے انڈسٹری میں سب مجھے مغرور سمجھتے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے لوگوں کا خیال تھا کہ مجھے سلمان خان نے لاؤنچ کیا ہے، اسی وجہ سے میرے اندر نخرہ اور غرور ہے، مجھے انڈسٹری میں اکیلا پن محسوس ہوتا تھا۔زرین خان نے کہا کہ کترینہ کیف کے ساتھ موازنے پر بھی مجھے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ میرا وزن زیادہ تھا اور لوگ میرے کپڑوں پر تبصرے کرتے تھے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مجھے گھر سے نکلتے ہوئے ڈر لگتا تھا کیونکہ میں اپنے وزن اور لباس پر لوگوں کی تنقید برداشت نہیں کرسکتی تھی۔واضح رہے کہ زرین خان کو سال 2010 میں ریلیز ہونے والی اپنی ڈیبیو فلم ‘ویر’ سے شہرت ملی تھی اور آخری مرتبہ وہ 2021 میں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں نظر آئی تھیں۔
0