ممبئی: بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک سلمان خان اکثر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، رواں برس کے اوائل میں وہ ممبئی میں واقع اپنے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔سال 2010 میں سلمان خان نے ایک بچی کی جان بچانے کے لیے اپنی ہڈیوں کا گودا عطیہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی جب انہوں نے ضرورت پڑنے پر میرو ڈونر رجسٹری انڈیا (ایم ڈی آر آئی) کو بون میرو عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔2010 کی زی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر سنیل پاریکھ، جو اس وقت ایم ڈی آر آئی کے بورڈ میں خدمات انجام دے رہے تھے، نے اس خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ لوگ بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے آگے بڑھ کر ہمارا مقصد آگے بڑھایا۔ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ چار سال پہلے سلمان نے پوجا کے بارے میں پڑھا تھا، جو ایک چھوٹی سی بچی تھی جسے بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔ اداکار نے اپنی پوری فٹ بال ٹیم کو آنے اور گودا عطیہ کرنے کے لئے کہا. بدقسمتی سے وہ سب آخری لمحات میں پیچھے ہٹ گئے اور صرف سلمان اور ارباز (سلمان کے بھائی اور اداکار) نے بون میرو ڈونیٹ دیا اور وہ پہلے عطیہ دہندگان بن گئے۔
0