0

پیرس اولمپکس کے آغاز پر گوگل ڈوڈل بھی تبدیل

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے سمر اولمپک گیمز پیرس 2024 کےلیے ایک خصوصی ڈوڈل تیار کیا ہے جو آج سے گوگل کے ہوم پیج پر دکھائی دے رہا ہے۔ڈوڈل پر کلک کرنے کی صورت میں صارفین کے سامنے موجودہ معلومات اور 2024 کے پیرس سمر اولمپک گیمز کے ساتھ ساتھ نمایاں مقابلوں اور خبروں پر مشتمل صفحہ آجاتا ہے۔گوگل ہوم پیج پر ڈوڈل تصویر میں کچھ کارٹون جانور دکھائے گئے ہیں جو پیرس اولمپکس میں کھیلے جانے والے مختلف کھیلوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔گوگل دنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات اور اہم شخصیات کے خاص دنوں کے حوالے سے اپنے تخلیقی اور انٹرایکٹو ڈوڈلز کےلیے شہرت رکھتا ہے جو سال بھر مختلف خصوصی تقریبات اور مواقع کی مناسبت سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ڈوڈل ایپلی کیشن میں مختلف ممالک کےلیے اہم دن اور تعطیلات، ثقافتی تقریبات اور تاریخ کے اہم لوگوں پر موضوع کے لحاظ سے لوگو کے ساتھ جگہ دی گئی ہے۔انٹرنیٹ صارفین خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ لوگو پر کلک کرکے اس دن، شخص یا موضوع کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ 2024 کے پیرس سمر اولمپک گیمز 26 جولائی سے 11 اگست کے درمیان کھیلے جائیں گے اور آج سے اس کا باضابطہ آغاز فرانس کے دارالحکومت میں ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں