0

نیٹو اجلاس، امریکا کا یوکرین کو جدید سٹریٹجک دفاعی نظام فراہم کرنے کا عہد

واشنگٹن: امریکا میں جاری نیٹو اجلاس میں روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کےلیے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 5 نئے اسٹریٹجک فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا وعدہ کرلیا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں نیٹو رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختصر لیکن سخت الفاظ میں فوجی اتحاد کو “پہلے سے زیادہ طاقتور” قرار دیا اور کہا کہ امریکا جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور رومانیہ کے ساتھ مل کر یوکرین کی مدد کےلیے پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور دیگر نظام فراہم کرے گا۔یہ اعلان یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل سے بچوں کے ہسپتال کو مسمار کرنے کے صرف دو دن بعد سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں