یورپی یونین کا سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرار داد منظوری کا خیر مقدم

یورپی یونین کا سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرار داد منظوری کا خیر مقدم

برسلز: یورپی یونین نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کو منظور کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے 31 مئی کو اعلان کردہ جنگ بندی کی نئی تجویز کی حمایت کی ہے۔اس کے ساتھ ہی یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یورپی یونین اس کے فوری نفاذ کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں 2728، 2720 اور 2712 پر عمل درآمد کا مطالبہ بھی کرتی ہے۔یورپین ایکسٹرنل ایکشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پیش کردہ جامع روڈ میپ کے لیے اپنی مکمل حمایت کا ذکر کیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ہم دونوں فریقوں سے تین مرحلوں پر مشتمل تجویز کو قبول کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔جوزف بوریل نے مزید کہا کہ یورپی یونین دو ریاستی حل پر مبنی اور پائیدار امن کے لیے سیاسی عمل کو بحال کرنے اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے