ریاض :اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 200 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے، غزہ میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، عالمی انسانی حقوق کے قوانین کے تحت اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔اسلامک تعاون تنظیم نے نصیرات کیمپ پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی روک تھام کے آگے بند باندھے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جارحیت اور سفاکیت نے انسانیت روند ڈالی، نصیرات کیمپ پر بمباری کر کے 210 سے فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ 400 سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
0