0

فلسطینی صدر کا اسرائیلی خون ریزی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی خون ریزی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ صدر محمود عباس نے ہفتے کے روز نصیرات کیمپ پر ہونے والی وحشیانہ بمباری کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ایران نے بھی اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کےخوفناک جرائم عالمی برادری کی بے عملی کی وجہ سےہیں، 8 ماہ سے جاری جنگی جرائم پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل بھی خاموش ہے۔اس کے علاوہ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل نے بھی وسطی غزہ میں فلسطینیوں کےقتل عام کی شدید مذمت کردی۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں دیگر شہروں سے بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے، شرکا نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو برطانوی انتخابات میں ووٹ دینے کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں