سابق کرکٹر رکی پونٹنگ، اینڈی فلاور، جسٹن لینگر کے بعد آئی پی ایل میں راجھستان رائلز کے ہیڈکوچ اور سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے بھی انڈین ٹیم کوچنگ سے صاف انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے دوسرے پلے آف میچ میں راجھستان رائلز کی شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و ہیڈکوچ کمار سنگاکارا سے سوال کیا گیا کہ وہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں؟جس پر سابق کرکٹر نے جواب دیا بھارتی بورڈ کے اعلیٰ حکام نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور نا ہی میرے پاس وقت ہے!۔قبل ازیں سابق کرکٹرز رکی پونٹنگ، اینڈی فلاور، جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا تھا۔دوسری جانب سیکریٹری بی سی سی آئی جےشاہ کا کہنا تھا کہ انڈین ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ اور جسٹن لینگر سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اُن لوگوں کو بطور ہیڈکوچ لانا چاہتے ہیں جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹریکچر کو سمجھتے ہیں، کوچ ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کا گہرا علم ہو۔جے شاہ نے نئے کوچ سے متعلق عندیہ دیا تھا کہ ہمارا نیا کوچ بھارتی ہی ہوسکتا دوسری جانب آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو عہدے کیلئے فیورٹ تصور کیا جارہا ہے۔
0