کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری کردیا۔مائیکل تنو مونٹانو کے تیار کردہ ترانے کو میوزک ویڈیو کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے جس میں آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ، کرکٹ اسٹار کرس گیل، علی خان، شیو نارائن چندر پال اور دیگر کیریبین شخصیات شامل ہیں۔اس ترانے کو گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار شان پال اور سوکا سپر اسٹار کیس نے گایا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، ٹورنامنٹ شروع ہونے میں صرف 30 دن باقی رہ گئے ہیں۔ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔سپر ایٹ راونڈ میں ٹیموں کو ایک بار پھر چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جہاں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔
0