رقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ !

اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی!
یہ تو مکالمہ لکھنؤ کے دو نامور شعراء کے درمیان ہوا تھا لیکن آج کے جرنیلوں کے مقبوضہ پاکستان میں بلاول بھٹو نے جو بیان عاصم منیر کے گماشتہ محسن نقوی کے مزید صوبوں کے شوشہ کی مخالفت میں دیا ہے اس پر پیپلز پارٹی کے حاشیہ نشین جس طرح بغلیں بجائے رہے ہیں اس پر ہمیں یہ تاریخی واقعہ یاد آگیا !
ارے میاں، بلاول کی کیا مجال کہ وہ اپنے ڈکیت ابا جان، رسوائے زمانہ زرداری، کی منشا کے بغیر زبان کھول سکے، اور وہ بھی ایسے موضوع پر جس نے پاکستان میں بظاہر ہلچل مچائی ہوئی ہے !پہلے تو یہ سمجھ لو کہ یزید کے گماشتہ، مقبوضہ پاکستان کا ابنِ زیاد، نے یہ پھلجھڑی کیوں اور کس نیت سے چھوڑی ہے !جرنیل یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عقلِ کل ہیں اورجو انہیں سجھائی دیتا ہے اس کی دھول بھی پاکستان کے عوام، جرنیلوں کی نظر میں کیڑے مکوڑے، نہیں پاسکتے !خیر، ان احمقوں کو ان کی اپنی بنائی ہوئی جنت میں رہنے دو، پاکستانی ابنِ زیاد نے مزید صوبوں کا شوشہ عمران خان کے حوالے سے جو عوامی اضطراب اور بے چینی ہے اس سے توجہ ہٹانے کیلئے چھوڑا ہے اور بدنیت اور اس کے سرپرست یہ چاہ رہے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ جو انسانیت سوز سلوک یہ یزیدی ٹولہ بے محابا کرتا آیا ہے ، اور کرتا جارہا ہے بلکہ اس میں اور اضافہ ہورہا ہے، وہ ٹھنڈا پڑجائے اور عوام اور دانشور بھی اس بحث کے تانے بانوں میں الجھ جائیں!لیکن یزیدی ٹولہ کو یہ ادراک نہیں ہے، یا اپنے آپ کو بقراط و سقراط سمجھنے والوں کی عقل پر انہیں کی چالاکی اور عیاری اکثر مکڑی کا جالا بن دیتی ہے، کہ وہ عیار جو ایوان ِصدر میں بیٹھا ہے اس لومڑی کی طرح ہے جو ہر مخالف جانور کو اپنی چالاکی سے مات دے دیتی ہے !زرداری یزیدی جرنیلوں سے کہیں زیادہ گھاگ اور عیار ہے۔ اور چونکہ 18 برس سے یہ گھاگ لومڑ سندھ کو اپنا بے رحمی سے شکار بنائے ہوئے ہے اور محسن نقوی کے منصوبے میں اسے اپنی سندھ کی جاگیر خطرہ میں نظرآئی لہٰذا اس نے طے کیا کہ اس زہر کا تریاق اسے خود ہی ڈھونڈنا ہوگا !لیکن اس کی مجبوری یہ ہے کہ وہ ملک کے صدر کی مسند پر براجمان ہے جو پاکستان پر سب سے بڑی لعنت ہے کہ اس جیسا رسوائے زمانہ چور اور ڈکیت جس کی لوٹ مار یورپ کے اسکولوں کے درسی نصاب میں شامل ہے، اس حوالے سے کہ تیسری دنیا کے خود ساختہ قائدین اور رہنما کیسے کیسے بدنام چور اور ڈاکو ہیں، دو بار صدر بن کر اس قوم پر ستم توڑتا آیا ہے!سو زرداری نے اپنے بیٹے کو یہ کام سونپ دیا کہ وہ محسن نقوی کے مفسدانہ منصوبے کی مذمت میں بیان بازی کا سلسلہ شروع کردے اور اس وقت تک اپنے باپ کی آواز بنا رہے جب تک یزیدی ٹولہ سے اس کی کوئی ڈیل نہیں ہوجاتی !ڈیل کرنے میں تو یہ چور اور ڈکیت طاق ہیں !
وہ چاہے زرداری ہو یا نام نہاد شریف کنبہ، یہ ملت فروش سیاسی تاجر اقتدار کی خواہش اس لئے نہیں کرتے کہ عوام یا ملک کی کوئی خدمت کرینگے۔ یہ صرف اور صرف اپنے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے اور لوٹ مار کرکے اپنی اپنی تجوریوں کے پیٹ بھرنے کیلئے مسند پر بیٹھتے ہیں اور جیسے ہی ان کو یہ احساس ہوتا ہے کہ گدی ان کے نیچے سے سرک رہی ہے یا نکل رہی ہے یہ جرنیلوں سے ساز باز کرکے، یا ان کی منت سماجت کرکے ملک سے بھاگ نکلتے ہیں!ملک سے فرار ہونے کی ان کی آسانی اور سہولت کا جواز یہ ہے کہ یہ چور اور ڈکیت اپنی لوٹ مار سے کمایا ہوا کالا دھن تو باہر کی دنیا میں رکھتے ہیں، وہ چاہے دبئی ہو چاہے انگلستان، یا کینیڈا اور امریکہ، ان ملکوں کے بنکوں میں ان کی لوٹ مار کا دھن جمع رہتا ہے اور انہیں جنتوں میں ان کی جائیدادیں ایک سے بڑھ کر ایک عالیشان کھڑی ہوئی ہیں !لیکن یزیدی ٹولہ کا قلق یہ ہے کہ وہ جس کے ساتھ یہ ملت فروش ڈیل کرنا چاہتے ہیں وہ کسی طور ان کے جال میں پھنسنے کیلئے آمادہ نہیں ہورہا !عاصم منیر، بقول مولانا فضل الرحمان ، پاکستانی تاریخ کا سب سےسفاک اور ظالم جرنیل ہے، اور مولانا کا تجزیہ سو فیصد درست اور حقائق پر مبنی ہے، اس کو بھی اپنے نامور قیدی سے یہی گلہ ہے کہ وہ اس سفاک یزید کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے سے منکر ہے !اور یزید عاصم منیر کی سفاکی تو اب دنیا پر آشکارا ہوچکی ہے۔ عمران کے دفاع میں، اس کی قید کے ضمن میں اب بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بولنا شروع کردیا ہے کہ پاکستان کے اس نامور ہیرو پر بے انتہا ظلم ہورہا ہے!عمران کے کرکٹ کی دنیا کے نامور ستارے اس کے حق میں بول رہے ہیں۔ تازہ ترین بیان انگلستان کے سابقہ کپتان ڈیوڈ گاور کا ہے جنہوں نے سخت الفاظ میں پاکستان کے حکمرانوں کے غیر انسانی سلوک کی ایک بین الاقوامی ساکھ کے کرکٹر اور سیاست کے نامور اور روشن ستارہ کے ضمن میں کھل کے مذمت کی ہے اور برطانوی حکومت کے خارجہ امور کے وزیر، ڈیوڈ ملی بینڈ کو شرم دلائی ہے کہ انہوں نے کیوں اب تک پاکستان کے ظالم حکمرانوں سے عمران کی رہائی کی بات نہیں کی !اس خاکسار سے اکثر یہ سوال ہوتا ہے کہ عمران اپنے موقف میں کسی لچک کا کیوں مظاہرہ نہیں کر رہا اور کیوں جرنیلوں سے ہاتھ ملانے سے منکر ہے ؟مجھے یاد دلایا جاتا ہے کہ سیاست تو نام ہی ڈیل کرنے کا ہے پھر عمران کیوں اس سے بیزار ہے ؟اور میں اس سوال کا، اس اعتراض کا یہ جواب دیتا ہوں کہ، میاں، عمران اگر انہیں چوروں اور ملت فروشوں سے ہاتھ ملالے جو پاکستان کو برباد اور دولخت کرنے کے ذمہ دار ہیں تو پھر اس میں اور زرداری یا نواز شریف جیسے ضمیر فروشوں میں کیا فرق رہ جائے گا !عمران کی سیاست میں پیش قدمی اقتدار کیلئے نہیں تھی۔ وہ پاکستان کے سیاسی نظام کو اس لعنت سے پاک کرنے کیلئے سیاست کے خارزار میں آیا تھا جسے کرپشن کا زہر کہا جاتا ہے۔یہ بدبخت ملت فروش یزیدی جرنیل، جن کا سرخیل ظالم اور سفاک، موجودہ عہد کا چنگیز، عاصم منیر ہے یہ پاکستان کو دولخت کرنے کے مجرم ہیں اور اب یہ ملک کو برباد کر رہے ہیں، اجاڑ رہے ہیں، اس کا ستیا ناس کر رہے ہیں صرف اور صرف اس ذہنیت کے ساتھ، اس کے حامل ہوتے ہوئے کہ پاکستان، جسے ان یزیدیوں کے تسلط نے فوجستان بنادیا ہے، ان کی جاگیر ہے ، ان کا مقبوضہ ہے لہٰذا اس پر وہی گماشتے ، چور شہباز شریف اور کم ذات مریم نواز، حکمرانی کرینگے جو یزیدی جرنیلوں کے اشاروں پر ناچنے کیلئےآمادہ ہوں، ان کی کٹھ پتلیاں بن کر اس ملک کو تاراج کریں۔ لوٹیں ، کھسوٹیں، خود بھی کھائیں اور ہوس گزیدہ جرنیلوں کو کھانے کے مواقع اور ذرائع فراہم کرتے رہیں!عمران عاصم منیر جیسے ملت فروش کی کٹھ پتلی نہیں بنے گا، کبھی نہیں بنے گا اسلئے کہ وہ یہ جانتا ہے کہ بقول مجروح سلطانپوری :
دیکھ زنداں سے پرے رنگِ چمن رنگِ بہار
رقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ !
تو عمران پورے صبر و استقامت سے یزیدیوں کے ظلم و ستم برداشت کر رہا ہے۔ یہ یزیدی بدترین ظلم و بربریت کے باوجود اس کے عزم و استقلال کو توڑ نہیں سکے۔ وہ آج، تین سال کی مسلسل قید کے باوجود پہلے کے مقابلہ پر کہیں زیادہ مقبولِ عوام ہے، کہیں زیادہ بین الاقوامی شہرت کا حامل ہے!اس کے برعکس دنیا عاصم منیر پر تھوک رہی ہے، اس پر لعنت بھیج رہی ہے اسلئے کہ دنیا کے سامنے اس کی سفاکی بے نقاب ہوچکی ہے۔ عمران نے یزیدی ٹولہ کو ننگا کردیا ہے !
عاصم منیر نام کا سالارِ نابکار
اپنی ہوس پہ کرتا ہے اس ملک کو نثار
یہ ملک جو بنایا تھا اجداد نے مرے
اس بھیڑئیے کے ہاتھوں گنوا بیٹھا سب وقار !







