غزہ سے متعلق جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں پر محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے غزہ کے معاملے پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں عربی زبان کی خاتون ترجمان نے غزہ سے متعلق جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔رپورٹ کے مطابق ہالا رہریت نے 2006 میں بطور پولیٹیکل آفیسر فارن سروس میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ دبئی ریجنل میڈیا میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خاتون ترجمان نے کہا کہ وہ اپنی 18 سالہ سروس کے بعد امریکا کی غزہ سے متعلق پالیسی پر استعفیٰ دے رہی ہیں۔خاتون ترجمان نے غزہ میں امن و استحکام کیلئے ہتھیاروں کی بجائے سفارتکاری کرنے پر زور دیا۔رپورٹس کے مطابق خاتون ترجمان کا استعفیٰ غزہ میں جاری خونریزی میں امریکا کی جانب سے اسرائیلی کی غیر مشروط حمایت کا نیا سلسلہ ہے۔