ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا

ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا

امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ہیلری کلنٹن اور ملالہ یوسفزئی ’سَف‘ کے نام سے ایک براڈوے شو پر کام کررہی ہیں، نیو یارک ٹائمز کے مطابق ’سَف‘ کے معنی ووٹ دینے کا حق ہے، براڈوے شو 1900 کی دہائی کے اوائل سے شروع ہونے والی ووٹ کے حق کے لیے لڑنے والی خواتین کی مہم کے بارے میں ہے، ملالہ یوسف زئی پہلی بار اس شو کا حصہ بن رہی ہیں۔ملالہ یوسف زئی کی جانب سے ہیلری کلنٹن کے پروجیکٹ کا حصہ بننے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور متعدد صارفین ان کی حمایت میں بھی سامنے آئے۔سوشل میڈیا صارفین کا الزام ہے کہ ملالہ ایسی خاتون کے ساتھ کام کررہی ہیں جو غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہیں۔یاد رہے کہ ایک موقع پر سابق امریکی وز یر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی ممکن نہیں ہے، کوئی بھی جنگ بندی حماس کے لیے تحفہ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ اب جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ حماس کو نہیں سمجھتے، یہ ممکن نہیں ہے۔کئی بار امریکا میں ان کی پریس کانفرنس کے دوران ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔ملالہ کی جانب سے ہیلری کلنٹن کے پروجیکٹ کا حصہ بننے پر ٹوئٹر صارف ندا کرمانی نے کہا کہ ملالہ نہ صرف بکاؤ ہے بلکہ انہوں نے بہت پہلے ہی اپنا اصل رنگ دکھا دیا تھا، وہ دنیا میں بہت زیادہ اثر و سوخ رکھتی ہیں، ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا جو نسل کشی کی حمایت کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ایک بہت بڑی ناکامی ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے