Select Language
بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ کے حقائق،صدرٹرمپ اصل صورتحال سے لاعلم

امریکی جریدے دی اٹلانٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون ممکنہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ کی مکمل اور درست تصویر فراہم نہیں کر رہا۔رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بند کمرہ اجلاسوں میں بارہا اس بات پر سوال اٹھایا کہ آیا دفاعی ادارے کی جانب سے دی جانے والی بریفنگز مکمل اور حقیقت پر مبنی ہیں یا نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے ڈی وینس نے خاص طور پر امریکی میزائل ذخائر میں کمی پر تشویش ظاہر کی اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ کو براہ راست آگاہ کیا۔دو اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے مطابق نائب صدر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ پینٹاگون جنگ کے حوالے سے جو معلومات فراہم کر رہا ہے، ان کی شفافیت اور درستگی کس حد تک قابلِ اعتماد ہے۔انٹیلی جنس جائزوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران اب بھی اپنی فوجی صلاحیت کا بڑا حصہ برقرار رکھے ہوئے ہے، جس میں فضائیہ کا تقریباً دو تہائی حصہ، میزائل لانچ کرنے کی نمایاں صلاحیت اور تیز رفتار بحری کشتیاں شامل ہیں۔ یہ کشتیاں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے اور جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button