Select Language
بین الاقوامی
Trending

گورنر کیلیفورنیا نے ٹرمپ کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’بے مقصد‘ ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں گیون نیوسم نے کہا کہ امریکا میں اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، گیس کی بڑھتی قیمتیں بھی ٹرمپ کے اقدامات کا نتیجہ ہیں۔اس کے علاوہ گورنر گیون نیوسم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بے مقصدایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر امریکی صدر کے جنگ اختیارات کم کرنے کی قرارداد پیش کرنے والی سینیٹر ٹیمی بالڈون نے کہا کہ جنگ سے مہنگائی اور پیاروں کی جدائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔جبکہ ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر ایران جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں چک شومر نے کہا کہ ہمیں ٹرمپ کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا کیونکہ یہ تباہ کن جنگ جتنی دیر جاری رہے گی، حالات اتنے ہی خراب ہوتے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ تباہ کن جنگ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور ہم گہرائی سے مزید گہرائی کی طرف دھنستے جارہے ہیں۔چک شومر نے ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے باعث امریکا کی معیشت، عسکری تیاری اور قومی سلامتی پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button