Select Language
بین الاقوامی
Trending

لبنان میں اسرائیلی بربریت رک نہ سکی،خاتون صحافی صہیونیت کا شکار

لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں ایک صحافی سمیت کم از کم پانچ افراد شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وادی بقاع میں ڈرون حملہ کرتے ہوئے حزب اللہ کے دو ارکان کو نشانہ بنانے اور انہیں شہید کرنے کا دعویٰ کیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے دوران لبنانی صحافی امل خلیل بھی جان کی بازی ہار گئیں جن کی لاش تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نکالی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے ال خیام اور دیگر علاقوں میں شدید اور منظم بمباری کی گئی، جس میں توپ خانے کا بھی استعمال کیا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ بلڈوزرز کے ذریعے بھی مکانات کو مسمار کیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج ضلع طائر سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر رہی ہے جس سے شہری زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button