بین الاقوامی
جھنگ ریلی میں پیرا فورس کی گاڑی کے استعمال پر وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

لاہور ( آصف اقبال ) جھنگ ریلی میں دیگر گاڑیوں کے ہمراہ پیرا فورس کی گاڑی کے چلنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پیرا جیسے ریگولیٹری ادارے کے وسائل کو غیر سنجیدہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنا انتظامی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی ہدایت جاری کی۔








