ٹیکنالوجی
ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو خریداروں کی شکایات کا سامنا

ایپل کے پہلے فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون آئی فون ڈو کی فروخت شروع ہوتے ہی بعض ابتدائی خریداروں نے اس کی اندرونی فولڈنگ اسکرین میں دراڑیں پڑنے کی شکایات کی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بعض صارفین کے فون کی اسکرین فولڈنگ حصے کے قریب خراب ہوئی۔ایک آسٹریلوی خریدار نے دعویٰ کیا کہ تقریباً چھ گھنٹے استعمال اور فون کو 20 مرتبہ سے بھی کم کھولنے کے بعد اسے غیر معمولی مزاحمت محسوس ہوئی، جس کے بعد اسکرین سے کریک کی آواز آئی اور فولڈنگ لائن کے ساتھ ڈسپلے خراب ہوگیا۔صارف کا کہنا تھا کہ فون گرا نہیں تھا اور باہر سے بھی کوئی نمایاں نقصان موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں ایپل اسٹور نے اس کا فون تبدیل کردیا۔








