
اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی اور امریکا اور ایران کے درمیان متوقع سیز فائر کی خبروں کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔عالمی اور ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹس کی ملی جلی صورتحال سامنے آئی ہے۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 94-95 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 90-93 ڈالر کے قریب ٹریڈ کرتا رہا۔ایشیائی منڈیوں میں بھی تیل کی قیمتوں میں مزید نرمی دیکھی گئی جہاں برینٹ تقریباً 98 ڈالر اور WTI 93 ڈالر کے قریب رہا۔قیمتوں میں کمی اس خبر کے بعد دیکھنے میں آئی کہ ایران ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز کے ذریعے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔برینٹ خام تیل تقریباً 11 فیصد کمی کے بعد 88.70 ڈالر فی بیرل تک گر گیا جبکہ امریکی خام تیل (WTI) بھی 11 فیصد کمی کے ساتھ 81.20 ڈالر پر آ گیا۔دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آئی جہاں امریکی اسٹاک فیوچرز میں نمایاں اضافہ ہوا۔



