Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن المعروف ’دی راک‘ اپنی نئی فلم کے لیے حیران کن روپ میں سامنے آگئے، جس میں انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو گیا۔54 سالہ اداکار کو نیویارک کے علاقے بروکلین میں فلم ’لزرڈ میوزک‘ کی شوٹنگ کے دوران دیکھا گیا، جہاں وہ ایک عمر رسیدہ شخص کے کردار میں نظر آئے۔تصاویر میں اداکار سفید بالوں، سرمئی داڑھی، چہرے پر بڑھاپے کے نشانات اور ڈھیلے لباس میں دکھائی دیے، جبکہ انہوں نے اپنے کردار کے لیے وزن بھی کم کیا ہے۔فلم میں ڈوین جانسن 70 سال سے زائد عمر کے ایک دلچسپ شخص ’دی چکن مین‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس کی ساتھی ایک 85 سالہ مرغی ہے۔بینی سفدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ریچل میک ایڈمز اور ایلیسیا سلورسٹون سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔
فلم 25 دسمبر 2027 کو ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button