بالی ووڈ میں کہانیوں کا بحران، ایک اور پاکستان مخالف فلم بنا ڈالی

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کی نئی فلم ’اڑتا تیر‘ اپنی ریلیز سے قبل ہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی۔فلم 23 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جسے کرن جوہر سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔پاکستانی صارفین نے فلم کے مبینہ پاکستان مخالف موضوع پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بالی ووڈ ہماری کہانیاں استعمال کر کے پیسے کماتا ہے، اس لیے ہمیں بھی رائلٹی ملنی چاہیے۔ دوسرے نے سوال اٹھایا کہ بھارتی فلم سازوں کو پاکستان سے اتنی دلچسپی کیوں ہے؟ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ بالی ووڈ جب ناظرین کو سینما گھروں تک لانے میں ناکام ہوتا ہے تو پاکستان مخالف فلموں کا سہارا لیتا ہے۔ بعض صارفین نے طنز کیا کہ اگر پاکستان نہ ہوتا تو بالی ووڈ کیا کرتا؟



