Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

روس سے معاہدہ کرو، جنگ ختم کرنے کا وقت آگیا، ٹرمپ کا یوکرین کو واضح پیغام

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے معاہدہ کرے۔ روس اس تنازع کو ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ جنگ میں ماسکو کو برتری حاصل دکھائی دیتی ہے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو بھی جنگ کے خاتمے کے لیے آمادہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے روس کی فوجی پیش قدمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ایک بڑی طاقت ہے جو مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور یوکرین کے وسیع علاقے پر قبضہ کر چکی ہے۔جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کے سلسلے میں امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر نے بھی آن لائن شرکت کی۔وٹکوف بدھ کو روس کا دورہ کرکے ماسکو کی قیادت کو یوکرین کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور مجوزہ تجاویز سے آگاہ کریں گے۔ ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر اسٹورے نے اوسلو مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوششیں ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کی راہ ہموار کرسکتی ہیں۔فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب نے بھی کہا کہ امن عمل دوبارہ آگے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے اوسلو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ زیلنسکی کے مطابق یوکرین کو روسی میزائل حملوں کے بارے میں پیشگی اطلاعات دوبارہ ملنا شروع ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل کیف نے شکایت کی تھی کہ واشنگٹن نے روسی فضائی حملوں سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی روک دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button