سمے رائنا کو امیتابھ پر طنز کرنا مہنگا پڑگیا، راکھی ساونت کی سخت وارننگ

نامور بھارتی کامیڈین سمے رائنا نے اپنے حالیہ اسٹینڈ اپ میں لیجنڈری بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کو روسٹ کیا تھا جس پر ان کے بیٹے سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے کامیڈین کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔ بھارت کے نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا نے یوٹیوب پر شروع کیے گئے اپنے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تاہم ایک شو کے دوران رنویر الہ آبادیہ کے نامناسب بیان نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا تھا۔ بعد ازاں، ان کے حالیہ کامیڈی اسپیشل ’اسٹل الائیو‘ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد عوام نے ان کی واپسی کو مثبت ردعمل دیا ہے اور ہر طرف ان کے چرچہ ہے، تاہم ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ ان کی مشکلات میں پھر سے اضافہ ہونے والا ہے۔ بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمے رائنا، یہ بہت غلط بات ہے، آپ امیتابھ بچن جی کے بارے میں فضول بات نہیں کر سکتے کیونکہ ابھیشیک بچن میرے فیورٹ اداکار ہیں۔فوٹوگرافرز سے مختصر گفتگو کے دوران اس معاملے پر بات کی۔ انٹرنیٹ پر اس وقت توجہ اس وقت بڑھی جب بھارتی کامیڈین سمے رائنا نے اپنے حالیہ شو میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں تبصرہ کیا۔0انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں، میں آپ سے محبت کرتی ہوں، ابھیشیک بچن… امیتابھ بچن جی کے آگے پولیو پولیو مت بولو، ورنہ سمے رائنا، ورنہ میں تمہاری ساری پول کھول دوں گی۔ تم چپ بیٹھو۔



