Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں بعض پہلوؤں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرچکا ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کردیا گیا ہے، تاہم واشنگٹن اب تہران سے طویل مدت کے لیے قابلِ تصدیق ضمانت چاہتا ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال نہیں کرے گا۔جے ڈی وینس نے عوامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ ایران آئندہ برسوں میں دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے یا یورینیم افزودگی کی صلاحیت بحال کرنے کی کوشش نہ کرے۔امریکی نائب صدر نے سوال اٹھایا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ انتظامیہ کے بعد، پانچ سال گزرنے پر، ایران دوبارہ جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ یا یورینیم افزودگی کی صلاحیت قائم کرنے کی کوشش کرسکتا ہے؟ ان کے مطابق امریکا ایران سے ایسی طویل مدتی یقین دہانی چاہتا ہے جس کی تصدیق بھی کی جاسکے۔وینس کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کے لیے معاملہ صرف ایران کی موجودہ جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانے تک محدود نہیں، بلکہ مستقبل میں اس پروگرام کی بحالی روکنے کے لیے قابلِ تصدیق انتظامات بھی اہم ہیں۔دوسری جانب ایران طویل عرصے سے جوہری ہتھیار بنانے کے ارادے کی تردید کرتا آیا ہے۔ تہران کا مؤقف ہے کہ اسے بجلی کی پیداوار، طبی تحقیق اور دیگر پُرامن مقاصد کے لیے جوہری پروگرام چلانے کا حق حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button