Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

سعودی عرب میں مصری فوج کی تعیناتی کی تیاری، قومی دفاعی کونسل نے منظوری دے دی

قاہرہ: مصر کی قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں دفاعی مشن کے لیے فوج بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔مصری پارلیمنٹ کے ایک رکن کے مطابق فوجی تعیناتی اور اس کے مشن کی منظوری صدر عبدالفتاح السیسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔مصری ایوانِ نمائندگان کے رکن مصطفیٰ بکری نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ قومی دفاعی کونسل نے سعودی عرب میں فوج بھیجنے اور وہاں اس کی ذمہ داریوں کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق فوجی تعیناتی کے معاملے پر غور کے لیے مصری پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بھی اتوار 18 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق طلب کیا گیا تھا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی عرب کو خطے میں سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔قومی دفاعی کونسل کی منظوری کے بعد فوجی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمنٹ کی کارروائی اہم ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button