Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد پوپ لیو اسپتال سے ڈسچارج، ویٹیکن واپس پہنچ گئے

ویٹیکن سٹی: پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے چار روز بعد ہفتے کو اسپتال سے فارغ ہوکر ویٹیکن واپس پہنچ گئے۔71 سالہ پوپ کو اسپتال سے رخصت ہوتے وقت خیرخواہوں نے تالیوں اور خوشی کے نعروں سے رخصت کیا۔پوپ لیو روم کے جیمیلی اسپتال سے خود چل کر باہر آئے۔ اس موقع پر وہ مسکرا رہے تھے، لوگوں سے ہاتھ ملا رہے تھے اور ہاتھ ہلا کر ان کے خیرسگالی کے جذبات کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنے علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور اسپتال کے حکام سے مختصر گفتگو بھی کی۔اسپتال سے روانگی سے قبل پوپ ایک یوکرینی بچی سے بھی ملے جو خود کینسر سے صحت یاب ہوچکی ہے اور پوپ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے آئی تھی۔ویٹیکن کے مطابق پوپ منگل سے اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے دائیں پھیپھڑے کا ایک حصہ نکال کر کینسر کی رسولی خارج کی تھی۔ ہفتے کو ڈاکٹروں نے خون کے ٹیسٹ، سینے کے ایکسرے اور مجموعی طبی کیفیت کا جائزہ لینے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کرنے کے لیے موزوں قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button