بین الاقوامی
Trending

اسلام آباد مذاکرات ناکام،امریکی و ایرانی وفود کی واپسی، جنگ بندی ختم ہونے کا خدشہ

اسلام آباد میں امریکا سے مذاکرات کے بعد امریکی وفد واپس اپنے ملک روانہ ہوگیا جبکہ ایرانی وفد بھی واپس ایران روانہ ہوگیا ۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت ایران کا اعلیٰ سطح کا مذاکراتی وفد واپس روانہ ہوا۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کو رخصت کیا۔ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کی۔ اس سے قبل امریکی وفد بھی واپس روانہ ہوچکا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ بغیر کسی ڈیل کے واپس جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک مختصر پریس بریفنگ دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ 21 گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات میں مختلف اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد اب واشنگٹن واپس جائے گا جہاں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مذاکرات کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس عمل میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے مذاکرات کے دوران بھرپور لچک اور نیک نیتی کا مظاہرہ کیا، جبکہ ایران کے سامنے اپنی ریڈ لائنز بھی واضح کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button