Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

امریکی میزائل دفاعی نظام کے ذخائر خطرناک حد تک کم؟ برطرف جنرل کی پیشگی وارننگ سامنے آگئی

امریکی فوج کے برطرف کیے گئے سابق سربراہ جنرل رینڈی جارج نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ شروع ہونے سے کئی ماہ قبل خبردار کیا تھا کہ امریکی میزائل دفاعی نظام کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہیں اور انہیں دوبارہ مطلوبہ سطح تک پہنچانے میں 2030 تک کا وقت لگ سکتا ہے۔جنرل رینڈی جارج نے دسمبر کے اواخر میں یہ خدشات ظاہر کیے تھے، جبکہ ایران کے خلاف جنگ تقریباً دو ماہ بعد شروع ہوئی۔یہ معلومات ان امریکی حکام کے حوالے سے سامنے آئی ہیں جو جنرل کے جائزے سے واقف تھے۔رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں، جنگ جاری ہونے کے دوران، جنرل رینڈی جارج کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں کمی سے متعلق یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے دفاعی وسائل اور جدید میزائلوں کی دستیابی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم رپورٹ میں ذخائر کی موجودہ مقدار یا قلت کی مکمل تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button