بین الاقوامی
Trending

مذہبی مقامات کی بے حرمتی،پوپ لیوکی حکمرانوں سے انسانیت کی دہائیاں

پوپ لیو کی جانب سے مقدس مقامات پر بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔پوپ کی جانب سے یہ پیغام ایک ایسے وقت میں اہمیت کا حامل ہے جب خاص طور پر مختلف خطوں میں مذہبی اور سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ مقدس مقامات پر غیر انسانی اور بے معنی تشدد تیزی سے پھیل رہا ہے۔پوپ لیو کا یہ بیان عبادت گاہوں پر حملوں، مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مساجد، گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہو پر حملوں کے واقعات، مذہبی انتہا پسندی اور جنگی حالات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ان سب نے مقدس مقامات کو بھی غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button