کھیل

زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، شیڈول جاری

زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کے دورہ پر 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔زمبابوے اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز میں مجموعی طور پر چھ میچز کھیلے جائیں گے، جن میں تین ایک روزہ اور تین بیس اوورز کے میچز شامل ہوں گے۔ تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔تین ایک روزہ میچز عالمی کرکٹ کونسل خواتین چیمپئن شپ 2025 تا 2029 کا حصہ ہوں گے، جو 3، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے۔بیس اوورز کی سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلی جائے گی، جبکہ تمام میچز رات ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button