بین الاقوامی
Trending

ایرانی نائب صدرکا امریکہ پر عدم اعتماد

اسلام آباد: ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات میں بھرپور اور فعال شرکت کرے گا، تاہم امریکا کے رویے پر گہرے شکوک و شبہات بدستور موجود ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کی ’دھوکا دہی والی فطرت‘ کے باعث ایران ان مذاکرات میں محتاط انداز اپنائے گا، لیکن اس کے باوجود سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سنجیدہ ہے۔انہوں نے پاکستان کی ان کوششوں کو بھی سراہا جن کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان عبوری جنگ بندی ممکن ہوئی۔ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران ان مذاکرات میں مکمل اختیار اور واضح حکمت عملی کے ساتھ شریک ہوگا، اور اس کا مقصد اپنی حالیہ فوجی کامیابیوں کو سفارتی سطح پر مزید مضبوط بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button