Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور تیل کی عالمی سپلائی کو لاحق خطرات کے باعث سرمایہ کاروں اور تاجروں کی توجہ خطے کی صورتحال پر مرکوز ہے۔کاروبار کے ابتدائی اوقات میں برینٹ خام تیل کی قیمت 89 سینٹ، یعنی 0.8 فیصد اضافے کے بعد 106.58 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 80 سینٹ، یعنی 0.9 فیصد بڑھ کر 94.94 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔اس سے ایک روز قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا رجحان ملے جلے انداز میں رہا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.9 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.4 فیصد بڑھ گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق تیل کے تاجروں کی توجہ یمن کے حوثی گروپ اور سعودی عرب کے درمیان لڑائی کے باعث سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں پر مرکوز ہے۔ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی ترسیل اور عالمی منڈی میں دستیابی متاثر ہونے کے خدشات قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button