بین الاقوامی

افغان طالبان رجیم خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ

امریکی میڈیا نے افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو آشکار کیا ہے۔امریکی جریدہ یوریشیاریویو کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان معاہدہ ہے۔ افغان طالبان رجیم افغانستان میں موجودہ دہشتگردتنظیموں کابخوبی علم رکھتی ہے مگر اسےظاہر نہیں کرتی۔اگر افغان طالبان خوارج کی موجودگی کو کھل کر تسلیم کریں تو پھر انہیں خوارج کیخلاف کارروائی کرنا پڑے گی۔ افغانستان فتنہ الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے جو طویل عرصے سے پاکستان میں خونریزی میں ملوث ہیں۔عالمی ماہرین کے مطابق عالمی جریدے کا افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق پاکستانی موقف کی تائید کرنا ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج کا دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن "غضب للحق” بالکل درست ہے۔افغان طالبان اپنے بھارتی آقاوں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button