
جنگ سے پریشان امریکی عوام اور سیاستدانوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے آئین کی 25ویں ترمیم کے استعمال کی آوازیں بلند ہونے لگیں۔صدر ٹرمپ کے مخالفین کا کہنا ہے کہ امریکا کو ایک نئی جنگ میں جھونک دیا ہے جس کے نتائج پوری دنیا کی معیشت کے لیے پریشان کن ثابت ہو رہے ہیں۔بعض قانون ساز حلقوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے امریکی آئین کی 25ویں ترمیم استعمال کرنے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔یہ بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر مقررہ وقت تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کے بنیادی شہری ڈھانچے خصوصاً بجلی گھروں اور پلوں کو تباہ کردیا جائے گا۔صدر ٹرمپ ان عزائم کو ان کے سیاسی مخالفین اور حمایتی بھی نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اس سے بڑے پیمانے پر معصوم شہریوں کی زندگیوں کوے ضیاع کا امکان ہے۔



