بین الاقوامی

ایران کا سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بڑا حملہ؛ پاسداران انقلاب کی تصدیق

پاسداران انقلاب نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل کپلیکس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی۔ایران نے سعودی شہر جوبیل میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے جس سے وہاں خوفناک آگ بھی بھڑک اُٹھی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر حملہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔پاسداران انقلاب کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو میڈیم رینج میزائلز اور کئی خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حملہ امریکا اور اسرائیل کے خاص طور پر ایران کے آسالویہ پیٹرول کیمیکل پلانٹس پر رات بھر ہونے والے متعدد دھماکوں کا جواب ہے۔ایران سعودی عرب کے سادارا کمپلیکس اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ سادارا کمپلیکس میں سعودی آرامکو اور ڈاؤ کی 20 ارب ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button