بین الاقوامی
Trending

ایران کو ختم کرنے کے لئے ایک رات کی کافی ہے:صدر ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف انتہائی سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کو ایک ہی رات میں ختم کیا جا سکتا ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ختم کرنے کی یہ کارروائی منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے۔امریکی صدر نے ایران میں پھنسے اپنے فوجی اہلکاروں کو نکالنے کے لیے کیے گئے آپریشن کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے فوج کو ہر ممکن اقدام کی ہدایت دی تھی تاکہ اپنے اہلکاروں کو بحفاظت واپس لایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ اس ریسکیو مشن میں اکیس امریکی فوجی طیارے استعمال کیے گئے جبکہ دوسرے بڑے آپریشن میں ایک سو پچپن طیارے شامل تھے۔صدر ٹرمپ کے مطابق اس دوسرے مشن میں چار بمبار طیارے چونسٹھ لڑاکا طیارے اڑتالیس ایندھن فراہم کرنے والے طیارے اور تیرہ ریسکیو طیارے شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button