بین الاقوامی
Trending

قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب بھی میدان میں اترآئیں،وزیرخارجہ مارکوروبیو کونشانے پر رکھ لیا

تہران،واشنگٹن: ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خاندان کی دو خواتین کو امریکا میں گرفتار کیا گیا ہے۔زینب سلیمانی نے واضح بیان میں کہا کہ امریکا نے جن دو خواتین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ خبر حقیقت کے برعکس ہے۔دوسری جانب قاسم سلیمانی کی ایک اور بیٹی نرگس نے بھی ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس دعوے کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک قاسم سلیمانی کے خاندان یا قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی بھی امریکا میں مقیم نہیں رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button