بین الاقوامی
Trending

عراق میں 19 امریکی اڈے حملوں کا شکار

عراقی مسلح دھڑوں نے دعویٰ کیا ہے انہوں نے مُلک میں 24 گھنٹوں کے دوران امریکی اڈوں کے خلاف اب تک 19 آپریشن کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق میں اسلامی مزاحمت کے نام سے مشہور گروپ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں ہفتے کی صبح کی گئیں جس میں مختلف علاقوں میں امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔گروپ نے کہا کہ اس کے مسلح دھڑوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں ڈرونز اور راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے 19 آپریشنز کیے ہیں۔ تاہم گروپ نے درست اہداف یا حملوں کے نتائج کی وضاحت نہیں کی۔واضح رہے کہ یہ کارروائیاں خطے میں بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کے درمیان سامنے آئی ہیں جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button