شوبز
جو بول رہے ہیں ان کی اپنی کوئی پہچان نہیں، ریشم نے دیدار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے اداکارہ دیدار کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ دیدار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ ریشم پر منفی اور لوگوں کی زندگیاں خراب کرنے کا الزام لگایا تھا۔تاہم اب اداکارہ ریشم نے بھی ایک انٹرویو میں دیدار کا نام لیے بغیر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ریشم سے لوگ کیوں جلتے ہیں؟ حال ہی میں آپ کے بارے میں کہا گیا کہ آپ زندگیاں خراب کرتی ہیں اور بہت منفی ہیں۔اس کے جواب میں ریشم نے کہا کہ ان کو میرے لنگر سے مسئلہ ہے، جب ہم ایسا نہیں کررہے تو یہ کیوں کررہی ہے۔ریشم نے مزید کہا کہ جو لوگ مجھے بول رہے تھے کہ یہ اسی لنگر میں نہ گر جائیں ، اس کی بھی اپنی کوئی پہچان نہیں ہے، 30 سالوں میں اس کی کوئی پہچان نہیں ہے۔



