’’کاک ٹیل 2 میں اب تک کا سب سے بولڈ کردار ادا کررہی ہوں‘‘، کریتی سینن

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنی آنے والی فلم ’کاک ٹیل 2‘ سے متعلق گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ اس پروجیکٹ میں ان کا کردار ان کے کیریئر کا سب سے منفرد اور جرأت مندانہ ہوگا۔ ان کے مطابق شائقین انہیں اس فلم میں ایک بالکل نئے انداز میں دیکھیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کریتی سینن نے کہا کہ یہ کردار نہ صرف ان کے پچھلے کام سے مختلف ہے بلکہ ممکنہ طور پر ان کا اب تک کا سب سے ’ہاٹ‘ روپ بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے ہدایتکار ہومی اداجانیا کا بصری اور جمالیاتی انداز نہایت منفرد ہے، اور انہوں نے اداکارہ کے اندر ایک ایسا ’کول‘ پہلو اجاگر کیا ہے جس سے وہ خود بھی پہلے واقف نہیں تھیں۔اداکارہ نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ ’کاک ٹیل 2‘، پرانی فلم ’کاک ٹیل‘ کا براہِ راست سیکوئل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی فلم اگرچہ اسی طرز اور ماحول کی جھلک پیش کرے گی، مگر اس کی کہانی اور کردار مکمل طور پر مختلف ہیں اور اسے ایک الگ فلم کے طور پر دیکھنا چاہیے۔



